عام آدمی پارٹی کی حکمت عملی اِسی کے اطراف گھومتی ہے ، مرکزی وزیر کا الزام، کجریوال کے بیان پر ردعمل
نئی دہلی 6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اروند کجریوال نے این آر سی کے بارے میں تبصرے پر تنقید کرتے ہوئے بی جے پی قائد پرکاش جاؤڈیکر نے کہاکہ عوام سمجھتے ہیں کہ یہ عمل انتہائی اہم ہے کیوں کہ ملک غیر قانونی دراندازوں کو ملک میں قیام کی اجازت نہیں دے سکتا اور نہ اِس کو برداشت کرسکتا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ اُن کی پارٹی لوک سبھا انتخابات میں کامیابی کا دہلی اسمبلی انتخابات کے دوران اعادہ کرے گی۔ گزشتہ ماہ کجریوال نے کہا تھا کہ اگر قومی رجسٹر برائے شہریت دہلی میں نافذ کیا جائے تو یہ بی جے پی کی مقامی شاخ کے صدر منوج تیواری ہوں گے جو قومی دارالحکومت میں اِس کے اوّلین نفاذ کے لئے ذمہ دار ہوں گے۔ اِس پر بی جے پی کی جانب سے سخت ردعمل ظاہر کیا گیا۔ نہ صرف اروند کجریوال نے این آر سی کے موضوع پر تنقید کی ہے بلکہ سمجھا جاتا ہے کہ چیف منسٹر دہلی کی حیثیت سے بھی وہ اِس کے مخالف ہیں لیکن اپنے حقیقت کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ ملک غیر قانونی دراندازوں کو ملک میں قیام کی اجازت نہیں دے سکتا اور نہ اِس کو برداشت کرسکتا ہے چنانچہ این آر سی انتہائی اہم ہے۔ مرکزی وزیر جاؤڈیکر نے اخباری نمائندوں کے ساتھ ایک تبادلہ خیال کے دوران اپنا یہ نقطہ نظر ظاہر کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ شہریت ترمیمی بل منظور کرلیا جائے گا۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ مسودہ قانون 1955 ء میں زیر ترمیم تھا اور اِس کے تحت ہندوؤں، بدھ مت کے پیروؤں، سکھوں، جین مت کے پیروؤں، پارسیوں اور عیسائیوں کو ہندوستان کی شہریت عطا کی جانے والی ہے لیکن مسلمان جو قوم کی دوسری بڑی اکثریت ہیں، اُنھیں بنگلہ دیش، افغانستان اور پاکستان کے درانداز قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ گزشتہ 6 سال سے ہندوستان میں مقیم ہیں۔