این آر سی :سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کیا

   

نئی دہلی۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے یہ بتانے کو کہا ہے کہ وہ ان ووٹروں کو لے کر کیا قدم اٹھانے والا ہے ،جن کے نام آسام کے قومی شہری رجسٹر (این آر سی)میں نہیں ہیں،لیکن ووٹر لسٹ میں موجود ہیں۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی ،جسٹس دیپک گپتا اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بینچ نے منگل کو ایک عرضی کی سماعت کے دوران کمیشن کو نوٹس جاری کرکے جوابی حلف نامہ دائر کرنے کی ہدایت دی ہے ۔کمیشن کو یہ بتانا ہوگا کہ آسام میں جن افراد کے نام این آر سی سے تو ہٹادئے گئے ہیں لیکن ووٹرلسٹ میں ابھی بھی موجود ہیں ان کا کیا ہوگا؟سپریم کورٹ نے گوپال سیٹھ کی اس درخواست پر کمیشن سے یہ جواب طلب کیا ہے جس میں عرضی گزار نے این آر سی سے نام ہٹائے جانے کے باوجود ووٹنگ کا حق مانگا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے اس بارے میں وضاحت کے لئے کمیشن کے سکریٹری کو ذاتی طورپر پیش ہونے کی ہدایت دی تھی۔کمیشن نے یکم جنوری 2018 سے یکم جنوری 2019 کے درمیان آسام میں ووٹر لسٹ میں شامل کئے۔