میدک /31 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آل انڈیا کانگریس کے سکریٹری و انچارج تلنگانہ کانگریس مسٹر این ایس بوس راجو کو کرناٹک کانگریس حکومت میں وزیر چھوٹی آبپاشی و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنائے جانے پر میدک ضلع کانگریس کے صدر مسٹر کے تروپتی ریڈی نے ا پنی خوشی کا اظہار کیا اور وہ بنگلور پہونچکر شخصی طور پر این ایس بوس سے ان کی رہائش گاہ پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر این ایس بوس راجو نے تروپتی ریڈی سے شکریہ ادا کیا ۔ اور بحیثیت انچارج تلنگانہ کانگریس انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں بھی کانگریس پارٹی کیلئے ماحول سازگار ہے ۔ پارٹی بہتر ہی مظاہرہ کرتے ہوئے کرناٹک کی طرح تلنگانہ میں حکومت بھی بنائے گی ۔ مسٹر بوس نے کہا کہ وہ آئندہ چند دنوں میں تلنگانہ ریاست میں قیام کرتے ہوئے پارٹی کے استحکام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے ۔