جگتیال:۔ این یس وی ڈگری کالج جگتیال کو قومی سطح پر ایوارڈ حاصل ہونے پر جگتیال ضلع کلکٹر جی روی نے ورچوول پروگرام سے اس ایوارڈ کو کالج انتظامیہ کے حوالے کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ا ین یس وی ڈگری کالج کو قومی سطح پر ماحولیات کا تحفظ صاف صفائی اور سر سبز وشاداب اور پانی کے استعمال میں کالج طلبا نے نہ صرف ضلعی سطح پر بلکہ قومی سطح پر سماجی پروگرامس میں بہترین مظاہرہ پیش کرتے ہوئے ایوارڈ کو حاصل کئے مہاتما گاندھی نیشنل کونسل آف انڈیا گورنمنٹ آف انڈیا ڈپارٹمنٹ آف ہائیر ایجوکیشن اینڈ منسٹری آف ایجوکیشن کی جانب سے ون ڈسٹرکٹ ون گرین چیمپین ایوارڈ مقابلوں میں ہر ضلع سے ایک تعلیمی ادارے کا انتخاب کرتے ہوئے ان کالجوں کو ون ڈسٹرکٹ ون گرین چیمپین ایوارڈ کو جگتیال ضلع کلکٹر جی روی کے ہاتھوں نیشنل کونسل آف ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے منعقدہ ورچوول پروگرام میں کالج انتظامیہ کو کلکٹریٹ چیمبر میں ایوارڈ کو حوالے کیا ۔ جگتیال ضلع ین یس وی کو یہ قومی ایواڈ حاصل ہونا ہمارے لیے اعزاز ہے کالج انتظامیہ اور حصہ لینے والے طلبا کو مبارکباد پیش کی ۔
