این ایس یو آئی قائدین کی ضمانت پر رہائی

   

حیدرآباد: ریاستی وزیر ملا ریڈی کے ہاسپٹل پر دھرنا منظم کرنے پر گرفتار کئے گئے این ایس یو آئی قائدین کی ضمانت منظوری ہوچکی ہے ۔ این ایس یو آئی کے ریاستی صدر بی وینکٹ اور 12 کارکنوں کو غیر ضمانتی دفعات کے تحت مقدمات درج کرتے ہوئے 7 مئی کو 14 دن کیلئے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا تھا ۔ یہ کارکن چرلہ پلی جیل میں تھے۔ انہوں نے ضمانت کیلئے درخواست داخل کی اور معزز جج نے ضمانت کو منظوری دے دی۔ شام میں تمام کی رہائی عمل میں آئی ہے۔ پولیس نے تحقیقات کیلئے این ایس یو آئی قائدین کو چار دن کی تحویل میں دینے کی اپیل کی لیکن عدالت نے ضمانت کو منظوری دیتے ہوئے رہائی کا حکم دیا۔ این ایس یو آئی قائدین پر میڑچل مجسٹریٹ کے روبرو چارج شیٹ پیش کی گئی تھی ۔