نئی دہلی: این ایل سی انڈیا لمیٹڈ کے سی ایم ڈی راکیش کمار نے این ایل سی انڈیا ہاسپٹل میں جدید ترین کیتھ لیب کے ساتھ ایک نئے بڑے امراض قلب سے متعلق سینٹر کا افتتاح کیا۔تمل ناڈو کڈالور ضلع میں یہ واحد ایسی جدید کیتھ لیب ہے جو این ایل سی انڈیا ہاسپٹل اور متعلقہ فریقوں کے ذریعے ریفر کیے گئے مریضوں کیلئے دل کی بیماریوں سے متعلق آؤٹ پیشنٹ خدمات(او پی ڈی) اور کسی بھی قسم کی دل کی بیماری کے لیے داخل مریض کو علاج فراہم کرتی ہے اور عوام کے لیے بھی یہ لیب کھلی ہے ۔ کورونری انجیوگرام، ایمرجنسی اور اختیاری کورونری پیریفرل انجیو پلاسٹی، پیس میکر امپلانٹیشن جیسی سرجریز اوردیگر طریقہ علاج یہاں انجام دیے جا سکتے ہیں۔مذکورہ مرکز تمام طبی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے سے لیس ہوگا۔ یہ کیتھ لیب 25 بستروں والی کارڈیک سہولت کے ساتھ قائم کی گئی ہے ۔