این بھاسکر راؤ کی بی جے پی میں شمولیت کا خیر مقدم

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : سابق چیف منسٹر آندھرا پردیش ناڈنڈلا بھاسکر راؤ کے حال ہی میں بی جے پی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا جاتا ہے ۔ تلنگانہ بی جے پی صدر کے لکشمن نے صدر بی جے پی امیت شاہ کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے والے بھاسکر راؤ کا خیر مقدم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھاسکر راؤ نے دراصل اس وقت بی جے پی میں شامل ہونے کی کوشش کی تھی جب اٹل بہاری واجپائی وزیراعظم تھے ۔ وہ پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے ایک عام ورکر کی طرح کام کریں گے ۔ بھاسکر راؤ نے امیت شاہ کے حالیہ دورہ حیدرآباد کے موقع پر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی ۔تلنگانہ میں بی جے پی کو مضبوط بنانے کے لیے رکنیت سازی مہم میں شدت پیدا کی گئی ۔۔