این بھگت نے اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیا

   

ریاستی وزراء محمد محمود علی ، جگدیش ریڈی ، سرینواس یادو ، سرینواس گوڑ نے شرکت کی
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ناگرجنا ساگر کے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی این بھگت نے اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیا ۔ آج تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں اسپیکر اسمبلی کے چیمبر میں منعقدہ ایک تقریب میں اسپیکر اسمبلی پوچارام سرینواس ریڈی نے این بھگت کو حلف دلایا ۔ وزیر امور مقننہ وی پرشانت ریڈی نے این بھگت کو اسمبلی کی رولس بکس اور شناختی کارڈ حوالے کیا ۔ اس تقریب میں ریاستی وزراء محمد محمود علی ، جگدیش ریڈی ، سرینواس گوڑ ، ٹی سرینواس یادو ارکان اسمبلی جی کشور ، بھاسکر راؤ رکن قانون ساز کونسل ٹی چنپا ریڈی کے علاوہ اسمبلی کے سکریٹری نرسمہا چیارملو کے علاوہ دوسروں نے شرکت کی ۔ اسمبلی حلقہ ناگر جنا ساگر کی نمائندگی کرنے والے این نرسمہیا کے انتقال کے بعد جاریہ سال 17 اپریل کو اسمبلی حلقہ ناگر جنا ساگر کے ضمنی انتخابات منعقد ہوئے تھے جس میں این بھگت نے ٹی آر ایس امیدوار مقابلہ کرتے ہوئے اپنے حریف کانگریس کے سینئیر قائد کے جانا ریڈی پر کامیابی حاصل کی تھی ۔۔