بی جے پی لیڈر کے بیٹے کیخلاف ایف آئی آر درج، 12 افراد گرفتار
لکھنؤ : اترپردیش پولیس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے قائد سنجیو گپتا کے بیٹے سچن گپتا کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ہے جس پر الزام ہے کہ اُس نے نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ این سی ای آر ٹی کی کتابوں کی نقلی طباعت کی ہے جس کی مالیت 35 کروڑ روپئے بتائی گئی ہے۔ اِس سلسلہ میں پولیس نے 12 افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ سچن گپتا مفرور بتایا گیا ہے۔ اسپیشل ٹاسک فورس نے پولیس کے ساتھ ضلع میرٹھ میں اِس اسکام کا پردہ فاش کیا۔ پولیس نے بتایا کہ سچن گپتا کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے۔ پولیس نے ایک ویئر ہاؤز سے 6 پرنٹنگ مشینوں کو بھی ضبط کرلیا ہے۔ سچن گپتا ویئر ہاؤز کا مالک بتایا گیا ہے۔