نئی دہلی ۔ نیشنل کرکٹ اکیڈیمی بنگلورو کے لئے صدر کے عہدہ کے لئے درخواستیں بی سی سی آئی نے طلب کی ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ اس وقت اس عہدہ پر موجود ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان راہول ڈراویڈ بھی اس عہدہ کے لئے درخواست دیں گے۔ ڈراویڈ جنہوں نے ہندوستان کے نوجوان کھلاڑیوں کو تیار کرنے میں کافی اہم رول ادا کیا ہے اور وہ اس عہدہ کے لئے پھر ایک مرتبہ مضبوط امیدوار ہیں۔ ان کا دو سالہ معاہدہ ختم ہونے کو ہے لہذا بی سی سی آئی نے درخواستیں طلب کی ہیں۔