این سی بی کی پوچھ تاچھ کے دوران دیپیکا پڈوکون روپڑی

   

٭ بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون سے کل نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے پوچھ تاچھ کی۔ میڈیا کی آج کی اطلاعات کے مطابق اداکارہ اس دوران تین مرتبہ رو پڑیں۔ این سی بی کے عہدیداروں نے کہا کہ ’’وہ جذباتی کارڈ نہ کھیلیں۔ این سی بی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق کچھ بھی نہیں پوچھا گیا۔