این سی سی نوجوانوں نے نئے چیلنجس کا جرأت کے ساتھ سامنا کیا

   

سری نگر، 27 جون (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) نوجوان ذہنوں کو تشکیل دیتا ہے اور فخر کے ساتھ معاشرے اور قوم کی خدمت کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ این سی سی کیڈٹس نے معاشرتی ترقی کے چیلنجوں کے لیے جرات اور نئے انداز کا مظاہرہ کیا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے جمعہ کے روز یہاں این سی سی کے خصوصی نیشنل انٹگریشن کمیپ میں شرکت کی۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ سری نگر میں خصوصی نیشنل انٹگریشن کیمپ میں این سی سی کیڈٹس کے ساتھ بات چیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اہم تقریب ملک کے مختلف حصوں کے نوجوانوں کو جموں و کشمیر کی بھرپور ثقافت اور روایات سے روشناس کرانے اور تنوع میں اتحاد کی متاثر کن مثال پیش کرنے کا ایک موقع ہے۔ منوج سنہا نے کہا کہ این سی سی نوجوان ذہنوں کو تشکیل دیتا ہے اور فخر کے ساتھ معاشرے اور قوم کی خدمت کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ این سی سی کیڈٹس نے معاشرتی ترقی کے چیلنجوں کے لیے جرات اور نئے انداز کا مظاہرہ کیا ہے ۔
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘ نظم و ضبط، ٹیم ورک، قیادت اور لگن جیسی انمول اقدار نے این سی سی کیڈٹس کو ایک بہتر مستقبل بنانے میں مدد کی ہے ‘۔