پرلی20اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹر قانون ساز کونسل میں حزب اختلاف کے لیڈر اور پرلی اسمبلی سیٹ سے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (ان سی پی) کے امیدوار دھننجے منڈے کے خلاف کیج اسمبلی حلقے میں انتخابی تشہیر کے دوران غیر پارلیمانی زبان کا استعمال کرنے کے سلسلے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملہ درج ہوا ہے ۔مسٹر منڈے کے خلاف بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کی شکایت پر پرلی تھانے میں سنیچر کی رات معاملہ درج ہوا۔مسٹر منڈے پر آنجہانی بی جے پی لیڈر گوپی ناتھ منڈے کی بیٹی اور بی جے پی لیڈر پنکجا منڈے کے خلاف غیر پارلیمانی الفاظ کرنے کا الزام ہے ۔ محترمہ پنکجا نے سال 2014 میں مسٹر منڈے کو اسمبلی انتخابات میں 25 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی تھی۔
