این سی پی امیدوار کی حمایت پر بی ایس پی امیدوار پر پارٹی کارکنوں کا حملہ

   

پونے ۔ 24اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے بارہ متی اسمبلی حلقہ میں بہوجن سماج پارٹی کے امیدوار اشوک مانے پر مبینہ طور پر پارٹی ورکرس کی جانب سے حملہ کردیا گیا ۔ پارٹی ورکرس اس بات کو لے کر برہم تھے کہ اشوک مانے، نے این سی پی کے امیدوار اجیت پوار کی حمایت کا اعلان کردیا تھا ۔ پارٹی ورکرس نے ایک ہوٹل میں مانے سے ملاقات کرتے ہوئے اس مسئلہ پر بات چیت کی ۔ اس دوران دوسرے ورکرس ہوٹل میں گھس پڑے اور مانے کے چہرے پر سیاہی پھینک دی ۔ بعد ازاں اس کے جسم پر کیروسین ڈال کر سڑک پر پریڈ گرائی گئی اور اس کے خلاف نعرے بھی لگائے ۔ اس سلسلہ میں ایک شکایت درج کروائی گئی ۔ اشوک مانے کا کہنا ہے کہ پارٹی ورکرس کی جانب سے اس کو مناسب تائید وحمایت حاصل نہیں ہورہی تھی ۔