این سی پی ایم پی اودین راج بی جے پی میں شامل

   

نئی دہلی ۔ 14 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) این سی پی کے رکن پارلیمان اودین راج بھونسلے نے ہفتہ کے دن بی جے پی میں شامل ہوگئے ۔ ان کی شمولیت کے موقع پر بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ اور مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت میں قائم اتحاد تین چوتھائی اکثریت کے ستاھ دوبارہ مہاراشٹرا میں اقتدار میں آجائے گا ۔ بھونسلے کا سیاسی اثر و رسوخ ان کے مراہٹہ راجا شیواجی کے خاندان سے تعلق رکھنے کے سبب ہے ۔ بھونسلے نے کہا کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں سے اتفاق کرتے ہیں۔