این سی پی سربراہ شرد پوار مہاراشٹر میں کانگریس کی ‘بھارت جوڑو یاترا’ میں شامل ہوں گے

   

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار نے اتوار کو کہا کہ جب کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا مہاراشٹر میں داخل ہوگی تو وہ اس میں حصہ لیں گے کیونکہ اس کے ذریعے سماج میں ہم آہنگی لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ پوار نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ریاستی کانگریس قائدین اشوک چوہان اور بالا صاحب تھوراٹ نے ان سے ملاقات کی تھی اور 7 نومبر کو ریاست پہنچنے پر بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔کانگریس کی بھارت جوڑی یاترا 7 ستمبر کو تمل ناڈو کے کنیا کماری سے شروع ہوئی اور 150 دنوں میں 3,570 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے جموں و کشمیر پہنچے گی۔