مہارشٹرا میں حکومت سازی کو لے کر سیاست میں مسلسل گھمسان مچا ہوا ہے، این سی پی صدر شرد پوار نے پھر سے واضح کیا ہے کہ وہ حکومت میں کوئی ساتھ دینا نہیں چاہتے، انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی شیوسینا کو عوام نے واضح اکثریت دی ہے، تو حکومت بنانے کی ذمہ داری انہی دونوں پارٹیوں کی ہے، کانگریس این سی پی اتحاد ایک مستحکم اپوزیشن کا رول ادا کرے گی، پوار نے سنجے راوت کی ملاقات کے بارے میں سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان سے ملاقات محض ایک اخلاقی تھی۔
واضح رہے کہ این سی پی نے گذشتہ کل ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر شیوسینا بی جے پی کے ساتھ مکمل اتحاد ختم کرتی ہے تو ہم ساتھ دینے پر غور کریں گے،
اسی بیچ کانگریس پارٹی بھی سرکار بنانے کی کوششوں میں نظر آرہی ہے ۔ صبح کانگریس کے سینئر لیڈر ورکن راجیہ سبھا احمد پٹیل مرکزی وزیر نتن گڈکری سے ملنے ان کے رہائش گاہ پہونچے تھے۔ اب ذرائع کے حوالے سے خبر آ رہی ہے کہ کانگریس کے سینئر لیڈر ملکا ارجن کھڑگے بھی ممبئی پہونچنے والے ہیں۔