الکٹرانک مشین کی تائید سے دستبرداری
ممبئی ۔18جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) این سی پی کے سینئر لیڈر اجیت پوار نے جمعرات کو بتایا کہ مہاراشٹرا کے آئندہ انتخابات کاغذ ووٹ کے تحت ہونے چاہیئے ، تاکہ جمہوریت کو سالم و ثابت رکھا جاسکے اور شہریوں کا اعتماد نہ مجروح ہو ۔ پوار نے جاریہ سال مئی میں کہا تھا کہ انہیں الکٹرانک ووٹنگ مشین پر کوئی شک و شبہ نہیں ہے ۔ اس کے ایک ماہ بعد انہوں نے الکٹرانک ووٹنگ مشین پر تنقید کرنے والوں کے اعتراض کرنے پر سوال اٹھایا تھا اور این سی پی کے کارکنوں سے کہا تھا کہ وہ مہاراشٹرا اسمبلی کے آنے والے انتخآبات پر توجہ مرکوز رکھیں بجائے اس کے کہ الکٹرانک ووٹنگ مشین کو الزام دیں ۔ مہاراشٹرا اسمبلی کے انتخابات ستمبر / اکٹوبر میں ہوں گے ۔ پوار نے یہ باتیں اپنے ٹوئیٹ پر لکھیں ۔