نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں مہاراشٹرا کے سابق وزیر نواب ملک کو بڑی راحت دی۔ سابق ریاستی وزیر نواب ملک کو آج سپریم کورٹ نے طبی بنیادوں پر دو ماہ کے لیے عبوری ضمانت دے دی۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے لیڈر نواب ملک کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے فروری 2022 میں مفرور دہشت گرد داؤد ابراہیم سے جڑے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ای ڈی نے طبی بنیادوں پر ضمانت دینے پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ نواب ملک نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے سابق زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے پر کئی الزامات لگا کر سرخیوں میں آئے تھے۔
