این سی پی میں بڑا ردوبدل: شرد پوار نے پرفل پٹیل اور سپریا سولے کو ورکنگ صدر مقرر کیا

   

ممبئی:شرد پوار نے پرفل پٹیل اور سپریا سولے کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے نئے ورکنگ صدر کے طور پر مقرر کیا ہے۔ گزشتہ ماہ شرد پوار نے این سی پی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا لیکن بعد میں پارٹی کارکنوں کی جانب سے ان کے فیصلے کی مخالفت کے بعد ان کا استعفیٰ واپس لے لیا گیا۔ اس وقت شرد پوار نے کہا تھا کہ ‘میں آپ کے جذبات کی توہین نہیں کر سکتا۔ آپ کی محبت کی وجہ سے، میں اپنا استعفیٰ واپس لینے کے مطالبے اور این سی پی کے سینئر لیڈروں کی طرف سے منظور کردہ قرارداد کا احترام کر رہا ہوں۔ میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قومی صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لیتا ہوں-