این سی پی کے 7امیدواروں کی دوسری فہرست جاری

   

ممبئی: مہاراشٹر میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اجیت پوار دھڑے نے 20 نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے سات امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی۔این سی پی نے جمعرات کو پہلی فہرست میں 38 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا اور آج سات امیدواروں کی فہرست جاری کی۔اس فہرست میں باندرہ ایسٹ سے این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی، اسلام پور سے نشی کانت پاٹل، تسگاؤں سے سنجے کاکا پاٹل، لوہا کھنڈار سے پرتاپ چکلیکر، وڈگاؤں شیری سے سنیل ینگرے ، شیرور حویلی سے دنیشور کٹکے اور انوشکتی نگر حلقہ سے مسٹرنواب ملک کی بیٹی ثنا ملک شامل ہیں۔