این نرسمہا ریڈی کی سرکاری اعزازات کیساتھ آخری رسومات

   

حیدرآباد : تلنگانہ کے پہلے وزیرداخلہ نائنی نرسمہا ریڈی کی آج سرکاری اعزازات کے ساتھ آخری رسومات انجام دی گئیں۔ مہا پرشوتنم شمشان گھاٹ پر سینکڑوں افراد کی موجودگی میں چتا کو آگ دکھائی گئی۔ بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12 سے ارتھی جلوس نکالا گیا۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ نے نرسمہا ریڈی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کی جدوجہد کے دوران نرسمہا ریڈی نے ان کا ساتھ دیا تھا۔