حیدرآباد 16 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے این وی ایس ریڈی آئی آر اے ایس ریٹائرڈ کو حکومت کا اڈوائزر برائے اربن ٹرانسپورٹ مقرر کیا ہے۔ چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ نے اِس سلسلہ میں جی او آر ٹی 1240 جاری کیا جس کے تحت این وی ایس ریڈی 2 سال تک حکومت کے مشیر برائے اربن ٹرانسپورٹ کے عہدہ پر برقرار رہیں گے۔1