این وی ایس ریڈی کی میعاد میں توسیع، حکومت کا فیصلہ

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : ریاستی حکومت نے این وی ایس ریڈی کو حیدرآباد میٹرو ریل لمٹیڈ اور حیدرآباد ایرپورٹ میٹرو لمٹیڈ دونوں کے منیجنگ ڈائرکٹر کے طور پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میٹرو ریل مرحلہ II پراجکٹ کے کام کے آغاز سے قبل فیصلہ کیا گیا ۔ فی الحال تجاویز اور دستاویزات منصوبہ بندی کے مرحلہ میں ہیں ۔ حکومت کے مطابق این وی ایس ریڈی کو برقرار رکھنا ضروری ہے ۔ ان کی قابلیت ، اقدامات میں گہرائی اور تجربہ کی وجہ سے ان منصوبوں کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا جاسکتا ہے ۔ محکمہ میونسپل ایڈمنسٹریشن اینڈ اربن ڈیولپمنٹ میں ریڈی سمیت 177 ریٹائرڈ ملازمین کی توسیع شدہ خدمات کو 31 مارچ تک ختم کرنے کی ہدایت کے باوجود حکومت نے ریڈی کے معاملہ میں اس حکم پر استثنیٰ دیا ہے۔ حکومت کے احکامات کے مطابق این وی ایس ریڈی یکم اپریل 2025 سے ایک سال اضافی خدمت کے لیے اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے ۔۔ ش