این وی رمنا چیف جسٹس آف انڈیا ہوں گے

,

   

نئی دہلی : جسٹس این وی رمنا 24 اپریل کو نئے چیف جسٹس آف انڈیا کے طور پر عہدہ سنبھال لیں گے۔ موجودہ چیف جسٹس ایس اے بوبڈے نے رمنا کو چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی ہے۔ جسٹس رمنا کو 17 فبروری 2014ء کو سپریم کورٹ میں مقرر کیا گیا تھا۔ چیف جسٹس بوبڈے نے مرکزی حکومت کو ایک مکتوب لکھتے ہوئے جسٹس رمنا کی سفارش کی ہے۔ چیف جسٹس کے طور پر رمنا کی میعاد 16 ماہ سے زیادہ ہوگی۔ وہ آندھراپردیش کے ضلع کرشنا سے تعلق رکھتے ہیں۔