این ٹی آروار2 میں ریتک کیلئے بڑا چیلنج

   

حیدرآباد : بالی ووڈ ڈانس کنگ ریتھک روشن کی فلم وار2 کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے۔ فلم رواں سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فی الحال فلم پرکام جاری ہے۔ مداح جانتے ہیں ، یہ بہت پہلے واضح ہو چکا ہے کہ جونیئر این ٹی آرفلم میں ویلن کا کردار ادا کررہے ہیں لیکن جو مداح جونیئر این ٹی آر کو جانتے ہیں انہیں معلوم ہے کہ این ٹی آر نہ صرف ایک زبردست اداکار ہیں بلکہ وہ ریتک کے ہم پلہ ڈانسر بھی ہیں اور امید ہے کہ اسکرین پر یہ دونوں دھماکہ کریں گے ۔ این ٹی آر کا وارٹو میں ایک منفی ہے جس میں وہ فلم میں کبیر یعنی ریتک روشن کے لیے مشکلات پیدا کرتے نظر آئیں گے لیکن یہ ویلن کوئی ایسا نہیں ہوگا جس کے ساتھ ریتک روشن آسانی سے مقابلہ کرسکیں گے۔ حال ہی میں فلم پر ایک بڑی خبر آئی ہے۔ وار 2 میں، جونیئر این ٹی آرجنوبی ہندوستان سے راکے ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وائی آرایف جاسوس کائنات میں پہلے ہی دو بڑے ویلن ہوچکے ہیں۔ لیکن کچھ رپورٹس کے مطابق جونیئر این ٹی آر کا کردار اس فلم کے ساتھ ختم نہیں ہوگا۔ اس کے بعد بھی فلم بنانے والے اس کے حوالے سے کچھ منصوبہ کریں گے۔ لیکن وار 2 میں وہ کس را ایجنٹ کا کردار ادا کرنے والے ہیں ؟ یہ انکشاف ایک رپورٹ میں ہوا ہے۔ فلم وار 2 کی شوٹنگ اس وقت ممبئی میں ہو رہی ہے۔ حالیہ رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ جونیئر این ٹی آر فلم میں ایک جنوبی ہندوستانی راکے ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو بعد میں اپنے ہی لوگوں کے خلاف ہوجاتا ہے۔ خبریں ہیں کہ وہ ویریندر رگھوناتھ کے کردار میں نظر آئیں گے۔ اس کردار کے کچھ منفی انداز بھی ہوں گے۔اگر صرف ویلن ہوتا تو ہیرو کے لیے اسے ہرانا آسان ہوتا لیکن اس بار ایک راکا ایجنٹ ہے، جو تمام اندرونی تفصیلات اور چیزوں کو پہلے سے جانتا تھا وہ ہیرو کیلئے مسائل پیدا کرے گا۔ ریتک روشن کے کردار کبیرکو ان کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ فلم کی کہانی یہاں سے کافی واضح نظر آتی ہے۔ ان دونوں کے علاوہ کیارا اڈوانی بھی فلم میں نظر آئیں گی۔ فلم میں ان کا اور ریتک کا ایک خاص گانا بھی ہے۔