این ٹی آر بائیوپک کیلئے ودیابالن نے فوری حامی بھرلی تھی

   

بالی ووڈ کی اسٹار ایکٹریس ودیا بالن فلم این ٹی آر کتھا نائیکوڈو سے ٹالی ووڈ میں قدم رکھ چکی ہیں۔ ودیا بالن نے اپنے کرداروں سے بالی ووڈ کو کئی سوپر ہٹ فلمیں دیں اور کئی ایوارڈز اپنے نام کئے ۔ انہیں تلگو فلموں میں کردار کرنے کے لئے کئی آفرز ملے جنہیں انہوں نے مسترد کردیئے تھے۔ اب پہلی بار وہ تلگو فلم این ٹی آر میں کام کیا ہے۔ اس فلم میں رول ادا کرنے کی وجہ پوچھنے پر انہوں نے کہا میں بچپن میں این ٹی آر جی کے بارے میں سنا تھا۔ اداکاری میں آنے کے بعد بہت سی تلگو فلموں کے آفرز آئے لیکن کوئی بھی فلم مجھے پسند نہیں آئی جب فلم این ٹی آر کا آفر ملا اور اس کی کہانی اور میرے کردار کے بارے میں جاننے کے بعد مجھے لگا کہ یہ فلم میرے تلگو میں ڈبیو کے لئے بہت اچھی ثابت ہوسکتی ہے۔ اس کے پروڈیوسر وشنو نے مجھے بالا کرشنا سے ملاقات کرائی اور ان سے بات کرکے میں نے فوری حامی بھر دی۔

رینوکاشہانے، شبانہ اعظمی اور کاجول کو ڈائرکٹ کریں گی
اداکارہ رینو کاشہانے شبانہ اعظمی اور کاجول کو لے کر خواتین پر مبنی فلم بنانے جارہی ہیں۔ بالی ووڈ میں ان دنوں خواتین پر مبنی فلموں کا چلن زوروں پر ہے ۔ رونی اسکرو والا ہیروئین اورینٹڈ فلم بنانے جارہے ہیں۔ فلم میں شبانہ اعظمی، کاجول متھیلاپالکر نظر آئیں گی۔ فلم کا نام ’’تھری بھنگا‘‘ بتایا جارہا ہے اس فلم کو رینو کا شہانے ڈائرکٹ کریں گی۔ یہ فلم خواتین کی تین پیڑیوں پر ہوں گی لیکن ماڈرن فیملی ڈرامہ ہونے کی توقع ہے یہ رینوکا کی ڈائرکٹوریل پہلی فلم ہوگی۔