ممبئی ۔ تیلگو فلموں کے اسٹار جونیئر این ٹی آر نے اپنی آنے والی فلم وار2 کے پہلے شیڈول کو مکمل کرلیا ہے جس میں ریتک روشن بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ میڈیا کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ اداکار نے12 مئی کو پہلا شیڈول مکمل کرلیا ہے۔ این ٹی آر جونیئر نیوار2 کا پہلا شیڈول 12 مئی کو سمیٹا۔ انہوں نے حیدرآباد واپس جانے سے پہلے ممبئی میں 30 دنوں کے شیڈول کے دوران کچھ وسیع ایکشن سیکوئنس شوٹ کیے۔ جونیئر این ٹی آرکو پیر کو حیدرآباد میں اپنا ووٹ ڈالتے ہوئے دکھایاگیا ہے اور انکے ساتھ پشپا کے ہیرو اللو ارجن اور چرنجیوی نے بھی حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔ آر آرآراسٹار اپنی بیوی لکشمی پرناتھی اور ماں شالنی کے ساتھ جوبلی ہلزکے اوبل ریڈی اسکول کے پولنگ سنٹر میں ووٹ ڈالا۔فلم وار2 کی بات کریں تو یہ فلم 2019 کی فلم وار کا سیکوئل ہے جس کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند نے کی ہے۔ فلم میں میجرکبیر کے طور پر ریتک کی واپسی ہورہی ہے۔ دوسری قسط میں کیارا اڈوانی بھی ہیں اور اس کے ہدایت کار آیان مکھرجی ہیں۔