این ٹی آر کے نام پر 100 روپئے کا چاندی کا سکہ جاری کرنے کی تجویز

   

حیدرآباد /15 فروری ( سیاست نیوز ) مرکزی حکومت نے بانی تلگودیشم و سابق چیف منسٹر متحدہ آندھراپردیش آنجہانی این ٹی آر کی 100 سالہ یوم پیدائش کے موقع پر این ٹی آر کی تصویر کے ساتھ 100 روپئے کا چاندی کا سکہ پرنٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں منٹ کے عہدیداروں نے حیدرآباد میں آنجہانی این ٹی آر کی دفتر سابق مرکزی وزیر ڈی پورندیشوری سے ملاقات کرتے ہوئے صلاح و مشورہ دیا ہے ۔ اس موقع پر سابق مرکزی وزیر پورندیشوری نے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتارامن سے آنجہانی این ٹی آر کے نام سے سکہ متعارف کرانے کی اپیل کی تھی جس پر انہوں نے مثبت رد عمل کا اظہار کیا ۔ نرملا سیتارامن نے ذاتی طور پر پہل کی اور منٹ سے منظوری حاصل کی ۔ متعلقہ عہدیداروں نے بتایا کہ انہوں نے این ٹی آر کے 3 تصاویر کی جانچ کی ہے ۔ ن