این ٹی راما راو کو بھارت رتن دینے تلگودیشم کا مطالبہ، قرارداد منظور

   

حیدرآباد28مئی (یواین آئی) اے پی کی اصل اپوزیشن جماعت تلگودیشم نے متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے بانی این ٹی راما راو کو بعد ازمرگ بھارت رتن ایوارڈ دینے کا مطالبہ کیا۔این ٹی راما راو کی یوم پیدائش کے موقع پر ہر سال منعقد کئے جانے والے پارٹی کے سالانہ پروگرام مہاناڈو کے دوسرے دن اس خصوص میں قرارداد بہ اتفاق آرا منظور کی گئی۔پارٹی کے موجودہ صدر قومی صدر این چندرابابونائیڈو نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان کی پارٹی،این ٹی راما راو کو بعد ازمرگ بھارت رتن دلانے کیلئے جدوجہد کررہی ہے ۔وہ شخصیت نہیں تھے بلکہ ایک نظام اور تمام کے لئے جذبہ تھے ۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کیلئے چیلنجس نئے نہیں ہیں۔کوئی بھی تلگودیشم کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا۔چاہے جتنے بھی مسائل کیوں نہ آئیں ہم ان کو چیلنج کے طورپر قبول کریں گے ۔انہوں نے پارٹی کے حامیوں اور کیڈر کی بھی ستائش کی ۔ پارٹی کی جانب سے اس مرتبہ پہلی مرتبہ زوم ایپ کے ذریعہ اس سالانہ پروگرام کو پیش کیا جارہا ہے ۔