نئی دہلی۔ مرکزی بجلی کی وزارت کے ایک جائزے کے مطابق، مرکزی حکومت کی این ٹی پی سی اور مختلف شمالی ریاستوں کی تھرمل پاور کمپنیوں نے اپنے پلانٹوں میں ایندھن کے طور پر استعمال کرنے کے لیے 22 لاکھ ٹن سے زیادہ دھان کے ڈنٹھلوں کی خریدکرنے کا آرڈر دیا ہے ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ مرکز نے خاص طور پر پنجاب، ہریانہ اور مغربی اتر پردیش میں ،اس سیزن میں کھیتوں میں دھان کے بھوسے کو جلانے سے پیدا ہونے والی آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے کوئلے کے ساتھ پرالی کو ایندھن کے طور پر استعمال کرکے بجلی کی پیداوار کے سلسلے میں نظرثانی شدہ بائیو فیول پالیسی 8 اکتوبر 2021 کو جاری کی گئی تھی۔