سوریا پیٹ۔/4 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جمعیۃ علماء سوریا پیٹ کے وفد نے وزیر برقی جگدیش ریڈی سے کیمپ آفس میں ملاقات کرکے میمورنڈم پیش کیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ریاست میں این پی آر پر روک لگانے اسمبلی میں قرارداد منظور کی جائے ۔ وفد نے لوک سبھا میں سی اے اے کی مخالفت اور کابینہ میں قرارداد منظور کرنے اور اس کے خلاف وزیر اعلیٰ کے سی آر کے واضح موقف پر شکریہ بھی ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ جیسے سی اے اے کے مخالفت کی گئی اسی طرح این پی آر پر بھی فی الفور روک لگانے کے احکامات جاری کئے جائیں گے۔ وزیر برقی جگدیش ریڈی نے وفد کی باتوں کو بغور سماعت کیا اور تیقن دیا کہ وہ اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ کے سی آر سے ضرور نمائندگی کریں گے۔ اس موقع پر مولانا اطہر مظاہری جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع سوریا پیٹ، حافظ خلیل احمد، حافظ واجد علی، حافظ عبدالماجد، حافظ ریاض الدین، مولانا شاہد، مفتی ابرار، مولانا مجیب، مولانا غالب، مفتی حسان، حافظ عبدالباسط، حافظ سمیع الرحمن، حافظ عارف، حافظ واجد، حافظ مجاہد، حافظ عبدالرحمن، حافظ باسط، حافظ عارف، سہیل ، مبین و دیگر موجود تھے۔