این پی آر کا جائزہ لینے رابطہ پیانل ، ٹھاکرے کا بیان

   

Ferty9 Clinic

ممبئی ۔3 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں برسراقتدار مہا وکاس اگھاڑی اتحاد کے سینئر قائدین پر مشتمل رابطہ پیانل قومی آبادی رجسٹر ( این پی آر ) کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے گا ، چیف منسٹر اُدھو ٹھاکرے نے آج یہاں یہ بات کہی ۔ جنوبی ممبئی میں ودھان بھون میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ٹھاکرے نے وزیراعظم نریندر مودی کے اس اعلان پر تبصرے سے انکار کیا کہ وہ سوشل میڈیا کو ترک کرنے کا سوچ رہے ہیں ۔ ریاستی مقننہ کا بجٹ سیشن چل رہا ہے ۔ ٹھاکرے نے کہا کہ این پی آر کے بارے میں رابطہ کمیٹی میں تینوں اتحادی پارٹیوں کے ذمہ دار قائدین شامل ہوں گے ۔ ’’میں مہاراشٹرا کے کسی بھی شہری کا حق چھیننے کی اجازت نہیں دوں گا ۔ اس بارے میں میرا موقف نہایت واضح ہے ‘‘۔