این پی آر کے نئے کالم حذف کئے جائیں : نتیش

   

Ferty9 Clinic

پٹنہ 28 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج مرکزی حکومت سے کہا کہ این پی آر کے فارمس میں جو نئے کالم اندراجات ہیں انہیں ختم کیا جائے کیونکہ وہ ضروری نہیں ہیں اور ان کی وجہ سے عوام کے ذہنوں میں اندیشے پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این پی آر کا کام سابقہ طریقے کے مطابق ہونا چاہئے ۔ این پی آر میں جو نئے فارمس دئے گئے ہیں وہ ضروری نہیں ہیں جن میں والدین کے مقام پیدائش اور آدھار نمبر وغیرہ پوچھے جا رہے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ نتیش کمار نے کہا کہ ہم نے سنا ہے کہ نئے کالمس ضروری نہیں ہیں اور نہ ہی یہ لازمی ہیں۔ عوام کو اندیشہ ہے کہ اگر وہ یہ کالم خالی چھوڑدیں تو پھر این آر سی نافذ کیا جاتا ہے تو یہ بات ان کے خلاف جائے گی ۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے کہا کہ وہ ان فارمس میں نئے کالمس کو حذف کردے اور این آر سی کا کام سابقہ طریقہ کار کے مطابق ہی کیا جائے ۔