این پی ار اور این ار سی کا مکمل بائیکاٹ کریں:مولانا سید ارشد مدنی

   

نئی دہلی: ملک کو بچانے کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کو لازم ہے کہ وہ این ار سی سی،سی اے اے اور این پی ار کے نفاذ کے خلاف مشترکہ جدوجہد کریں۔ اگر حکومت تلنگانہ نے این پی آر کا بائیکاٹ نہیں کیا تو جمعیت العلماء اس کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے ایک عوامی جلسہ کریں گی۔ ان خیالات کا اظہار مولان ارشد مدنی (جمیعت علمائے ہند کے صدر) نے گذشتہ روز میڈیا پلس آڈیٹوریم میں منعقدہ آئین کو بچانے کے لئے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کانفرنس کے بعد میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ارشد مدنی نے بتایا کہ معاشرے کے تمام طبقات کی طرف سے مشترکہ جدوجہد لازم ہے۔ کانفرنس سے سابق وزیرمحمد علی شبیر ، راجیہ سبھا کے سی پی آئی کے سابق رکن پارلیمنٹ مسٹر عزیز پاشا ، جنا سمیتی کے صدر پروفیسر کودندرم ، جسٹس پی چندر کمار ، مسٹر حامد محمد خان(جماعت اسلامی تلنگانہ واندھرا) ، مولانا مفتی رحمانی ، مس جسین جیراتھ اور دیگر حضرات موجود تھے۔

مولانا مدنی نے کہا کہ بھارت کی تقسیم کے مسلمان ذمہ دار نہیں ہیں ، بلکہ ان لوگوں نے خود دستاویزات پر دستخط کی تھی اور ملک کے دو ٹکڑے بڑی سازش کے ساتھ کیے گئے تھے۔