نئی دہلی 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج مرکز سے اُس عرضی پر جواب مانگا ہے جس کے ذریعہ ترمیم شدہ قانون شہریت اور نیشنل پاپولیشن رجسٹر (این پی آر) کو اپ ڈیٹ کرنے کے دستوری جواز کو چیلنج کیا گیا ہے۔ عدالت نے کہاکہ ڈیٹا وصول کرنا غیرمنظورہ سرکاری نگرانی موجب ہوسکتا ہے اور یہ نجی رازداری کی سنگین خلاف ورزی ہے۔