این پی آر پر مرکز کی وضاحت، مسلمانوں کے اندیشے دور ہوں گے : پی ایم کے

   

چینائی 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی زیرقیادت مرکز میں برسر اقتدار این ڈی اے میں شامل ٹاملناڈو کی علاقائی جماعت پی ایم کے نے قومی آبادی رجسٹر کی تجدید کاری اور ریکارڈ کو تازہ ترین بنانے کے عمل میں کسی بھی شہری کو مشکوک یا مشتبہ اور ’ڈی‘ زمرہ میں شامل نہ کرنے مرکز کے واضح اعلان کا خیرمقدم کیا ہے اور اُمید ظاہر کی کہ اس (مرکز کے اعلان) سے مسلمانوں کے خوف و اندیشے دور ہوں گے۔