حیدرآباد ۔ 18 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد کے نیشنل پولیس اکیڈیمی میں 77 ویں آر آر بیاچ کے آئی پی ایس افسران کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں انجنی کمار سابق ڈی جی پی تلنگانہ اور بی ایس ایف کے ڈائرکٹر جنرل دلجیت سنگھ چودھری سب کی توجہ کا مرکز بنے ۔ دونوں سینئر آئی پی ایس 1990 بیاچ سے تعلق رکھتے ہیں اور دونوں ہی آپس میں بہترین دوست بھی ہیں ۔ دونوں کی ملاقات ہوئی تب دونوں آئی پی ایس افسر کافی دیر تک گفتگو کرتے رہے اور کافی خوش بھی نظر آئے کہ وہ کئی سالوں بعد انہیں ایک دوسرے سے ملنے کا موقع ملا ۔ انجنی کمار اے پی جیل ڈی جی اور دلجیت سنگھ چودھری بی ایس ایف ڈی جی کے طور پر خدمت انجام دے رہے ہیں ۔ انجنی کمار آئی پی ایس تلنگانہ ڈی جی پی اور حیدرآباد کمشنر کے علاوہ تلنگانہ ریاست کے مختلف اضلاع میں مختلف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ وہ پٹنہ بہار میں پیدا ہوئے اور اپنی پولیس ٹریننگ نیشنل پولیس اکیڈیمی میں مکمل کی ۔ انجنی کمار اے کیڈر اور دلجیت سنگھ چودھری اترپردیش کیڈر سے تعلق رکھتے ہیں ۔ دونوں ہی افسروں نے اپنی بہترین کارکردگی کے ذریعہ کئی ایوارڈز حاصل کرچکے ہیں ۔ نیشنل پولیس اکیڈیمی میں دونوں کی ملاقات نے ان کے گزرے ہوئے سنہرے دور کی یاد تازہ کردی ہے اور یہ دونوں آئی پی ایس افسر سب کی توجہ کا مرکز بنے اور اس دن کو وہ ایک یادگار بنانے کے لیے دونوں نے تصویریں بھی لیں ۔۔ ش