این چندرابابو کی نقل، فرزند لوکیش ویڈیو دیکھ کر حیران

   

حیدرآباد29دسمبر(یواین آئی)آندھراپردیش کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی لوکیش نے وزیراعلی و ان کے والد این چندرا بابو کی نقل کرنے والے ایک شخص کی ویڈیو دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ لوکیش نے ویڈیو کو ایکس پر ٹیگ کرتے ہوئے پوسٹ۔انہوں نے اپنے پوسٹ میں کہا کہ وہ ایک ایسے شخص کے مداح بن گئے ہیں جو ان کے والد چندرابابو کی طرح نظرآتا ہے ۔ انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چندرا بابو کی طرح دیکھنے اور بولنے کی بھرپور کوشش کی۔ حال ہی میں شادی کی ایک تقریب میں، اس شخص نے چندرابابو کی طرح لباس میں شرکت کی اور دولہا اور دلہن کو آشیرواد دیا۔ اس نے چندرا بابو کی طرح بات کر کے وہاں سب کو حیران کر دیا۔ یہ ویڈیو دو دن سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے ۔عام طور پر مداح اور شایقین فلمی ستاروں کی نقل اور ممیکری کرتے ہیں لیکن سیاستدانوں کی نقل بہت کم لوگ ہی کرتے ہیں ۔ جن میں یہ شخص بھی شامل ہے جس کو دیکھ کر نارا لوکیش خود حیران ہوگئے ۔