2000 عملے کو تربیت ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید آلات کی خریدی
حیدرآباد ۔ 6 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ریاست میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے ’ نیشنل ڈیزاسسٹر ریسپانس فورس ‘ (NDRF) کی طرز پر ریاست میں SDRF تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ جولائی اور اگست میں زوار بارش اور سیلاب کی وجہ سے ریاست کے کئی علاقے پانی میں محصور ہوگئے تھے ۔ ہنگامی صورتحال میں متاثرین کو جنگی خطوط پر راحت کاری کے اقدامات فراہم کرنے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں عملہ کو تربیت دینے محکمہ فائر سروسیس کو جدید تقاضوں سے لیس کرنے حکومت نے اکٹوبر میں 35.03 کروڑ روپئے منظور کئے تھے ۔ اعلیٰ عہدیداروں نے ان فنڈز سے فائر انجن کی نئی گاڑیاں اور جدید آلات خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور این ڈی آر ایف کی طرز پر ریاست بھر کے 137 فائر اسٹیشنس میں برسر کار 1000 عملہ کو تربیت دی جائے گی ۔ ہر بیاچ میں 200 عملے کے ساتھ پانچ بیاچس کو تربیت دینے آرا کونم (ٹاملناڈو ) پونے ( مہاراشٹرا ) وڈورا ( گجرات ) منڈالی ( اوڈیشہ ) اور آندھرا پردیش کے این ڈی آر ایف مراکز کو روانہ کرکے تربیت دی گئی ہے ۔ تلنگانہ اسپیشل پولیس ( ٹی جی ایس پی ) شعبہ کی 10 کمپنیوں کے مزید 1000 عملے کو اس کا حصہ بنایا جارہا ہے ۔ جملہ 2000 افراد پر مشتمل ( ایس ڈی آر ایف ) بہت جلد میدان میں آئیگی ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ٹینک بنڈ پر ایس ڈی آر ایف یونٹ کا افتتاح کیا ۔ اس کے بعد ریاست کے فائر اسٹیشنس کو ٹی جی ایس ڈی آر ایف اسٹیشنس کے طور پر اپ گریڈ کیا جائے گا ۔ ٹی جی ایس ڈی آر ایف کیلئے کئی جدید آلات کو خریدا گیا ۔ 20 نئی بسیں ، ٹرکس کے علاوہ بولورو کے ساتھ 40 کشتیاں خریدی گئی ہیں ۔ سیلاب کے پانی میں ریسکو آپریشن کرنے والے عملہ کو واٹر پروف جیکٹس ، ٹروزرس ، ڈونگاری ڈریس ، ایل ای ڈی ہیڈ لائٹس ہیلمٹ ، فین شیلڈ اور فیس ماسک جیسی 67 اقسام کے اشیاء خریدی گئی ہیں ۔ 2