این ڈی اے امیدوار دروپدی مرمو کی حمایت کرے گی شیوسینا، 16 اراکین پارلیمان کی اپیل پر ادھو ٹھاکرے نے لیا فیصلہ

   

ممبئی: ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیو سینا صدارتی انتخاب میں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کی امیدوار دروپدی مرمو کی حمایت کرے گی۔ ذرائع نے این ڈی ٹی وی کو یہ اطلاع دی۔ صدر کے عہدے کے لیے ووٹنگ 18 جولائی کو ہونی ہے۔ یہ فیصلہ پارٹی کے 22 میں سے 16 ممبران پارلیمنٹ کی ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کی درخواست کرنے کے ایک دن بعد کیا ہے۔ ان 16 ممبران پارلیمنٹ نے ٹھاکرے پر زور دیا تھا کہ پارٹی کو صدارتی انتخابات میں این ڈی اے کی امیدوار دروپدی مرمو کو ووٹ دینا چاہئے کیونکہ وہ ایک قبائلی خاتون ہیں۔