نئی دہلی۔ 19 اگست (یو این آئی) بی جے پی کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کی منگل کے روز منعقدہ میٹنگ میں شرکت کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی، نائب صدر کے عہدے کے امیدوار سی پی رادھا کرشنن سمیت بڑی تعداد میں کابینی وزراء، اتحادی جماعتوں کے اراکین اور دیگر لیڈر ان پارلیمنٹ کی لائبریری پہنچے ۔ذرائع کے مطابق این ڈی اے کی یہ میٹنگ رادھا کرشنن کی نامزدگی اور انتخابی حکمت عملی کے حوالے سے بلائی گئی ہے ۔امکان ہے کہ وہ 20 اگست کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے ۔ این ڈی اے نے نائب صدر کے انتخاب کیلئے حکمت عملی کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ اسی سلسلے میں پیر کی دیر شام مرکزی وزیر پرہلاد جوشی کی رہائش گاہ پر ایک اہم میٹنگ ہوئی۔