این ڈی اے کی 35 خاتون امیدوارانتخابی میدان میں

   

پٹنہ، 17 اکتوبر (یواین آئی) قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) نے اس بار کے اسمبلی انتخابات میں 35 خواتین امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا ہے ، جن میں سے 14 دوبارہ اپنی قسمت آزمائیں گی۔ این ڈی اے کی اہم حلیف بی جے پی نے بہار اسمبلی انتخابات میں خواتین کی طاقت پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے مشہور لوک گلوکارہ میتھلی ٹھاکر اور بین الاقوامی شوٹر شریہ سی سنگھ سمیت 13 خواتین کو اپنا امیدوار بنایا ہے ۔میتھلی ٹھاکر علی نگر سے ، شریہ سی سنگھ جموئی سے ،سابق نائب وزیر اعلیٰ رینو دیوی بیتیا سے ، پریہار سے گائتری دیوی، نرپت گنج سے دیونتی یادو، کشن گنج سے سویٹی سنگھ، پران پور سے نیشا سنگھ، کوڑھا سے کویتا دیوی، اورائی سے رما نشاد اور وارسلی گنج سے ارونا دیوی کو پارٹی کا امیدوار بنایا گیا ہے ۔ اسی طرح چھپرہ سے مسز چھوٹی کماری، کوچادھامن سے مسز وینا دیوی، موہنیا (محفوظ) سے مسز سنگیتا کماری انتخابی میدان میں حصہ لیں گی۔