این ڈی اے کے اجلاس میں میں آج مودی کے نام پر لگے گی مہر، ان ریاستوں کے نئے چہروں کو مل سکتا ہے انعام

,

   

لوک سبھا الیکشن میں ملی شاندار جیت کے بعد قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے) کے منتخب ارکان پارلیمنٹ ہفتہ کے روز رسمی طور پر نریندر مودی کو اپنا لیڈر منتخب کریں گے۔ این ڈی اے کے ارکان پارلیمنٹ ہفتہ کو شام پانچ بجے پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں میٹنگ کریں گے۔ اس سے پہلے بی جے پی ارکان پارلیمنٹ الگ سے ایک ساتھ ملیں گے۔ مانا جا رہا ہے کہ مودی بی جے پی ارکان پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔

اس میٹنگ کے بعد مودی اپنے اتحادیوں کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔ شیوسینا صدر ادھو ٹھاکرے، ایل جے پی صدر رام ولاس پاسوان سمیت این ڈی اے کے تمام لیڈران آج دہلی پہنچ رہے ہیں۔ لوک سبھا الیکشن 2019 کے نتائج کے بعد جمعہ کی شام نریندر مودی نے وزیر اعظم کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کے ساتھ ہی کابینہ کے تمام ارکان نے بھی صدر رام ناتھ کووند کو اپنا استعفیٰ سونپا۔

صدر نے استعفیٰ قبول کرتے ہوئے سبھی سے نئی حکومت کی تشکیل تک کام کاج سنبھالنے کی اپیل کی جسے وزیر اعظم نے قبول کر لیا۔ اب وہ حلف لینے تک کارگزار وزیر اعظم کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر نے کہا ’’ مغربی بنگال، اڈیشہ اور تلنگانہ سے چنے گئے نئے چہروں کو بھی کابینہ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ جن ریاستوں میں بی جے پی کو سبقت ملی ہے ، وہاں سے منتخب ہو کر آئے لوگوں کو انعام مل سکتا ہے۔ کئی نوجوان چہروں کو کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔