این ڈی اے کے امتحانات کیوں ضروری ہیں؟ اور اسکے لئے کیسے تیاری کی جائے؟

,

   

انڈین ملیٹری کالج کے بارے میں لوگوں کو پتہ ہی نہیں ہے کہ وہ کیا ہے؟ ایک ریاست سے ایک بچہ لیا جاتا ہے، لڑکے یہ امتحانات 15 سے 42 سال کے درمیان تک دیں سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار کتی صاحب نے کیا جو ایک این ڈی اے امتحانات کے کوچنگ ایکسپرٹ ہیں، انیس کتی صاحب نے گفتگو کے خاص پروگرام کے دوران یہ باتیں کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں نے ہندوستان کی آزادی کےلئے بحیثیت قوم اپنا خون پسینہ ایک کردیا، ریشمی رومال کی تحریک کا بھی بھارت کی آزادی میں ایک اہم رول ہے، تو اس نسل نے جو قربانی دی اسکی عظمت تب باقی رہے جب ان کی اگلی نسل قربانی دے گی، اور وہ تب ممکن ہوگا جب ہمارے قوم کے لوگ بھارت کی آرمی میں داخل ہوں گے، اور ہمارے نوجوان تب آگے بڑھیں گے جب ہمارے آئمہ جمعہ کے خطبات میں اسکی اہمیت کو اجاگر کریں گے، جب ہم یہ کام نہیں کریں گے تو لوگ اسکے بارے میں نہیں جانیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو ایک غلط فہمی ہے کہ ان کا انتخاب نہیں ہوتا ، میں نے یہ دیکھا کہ ایسا کچھ بھی نہیں کہ ہمارا انتخاب نہیں ہوتا بلکہ ہم اس کےلئے اپلائی نہیں کرتے، اگر ہم اپلائی کرنے لگیں گے تو آسانی کے ساتھ ہمارا انتخاب ہوگا۔۔

انہوں نے مزید کیا کہا پوری بات سننے کے لیے ویڈیوز دیکھیں۔۔

YouTube video

YouTube video