این ڈی اے کے ذریعہ فوج میں خواتین کی بھرتی کیس کی سماعت ملتوی

   

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے چہارشنبہ کو سپریم کورٹ پر زور دیا کہ وہ اس سال نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے ) کے ذریعے خواتین کی بھرتی کے معاملے پر اسٹیٹس کو کا حکم دے ، کیونکہ اس کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ضرورت ہوگی۔تاہم ، مرکز نے گزشتہ شام عدالت کو اس فیصلے سے بھی آگاہ کیا جس میں خواتین کو این ڈی اے کے ذریعے مسلح افواج میں شامل ہونے کا گرین سگنل دیا گیا ہے ۔