نئی دہلی: کانگریس کے سینئر قائد اور سابق مرکزی وزیر ششی تھرور نے حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں مختلف موضوعات، مدعوں اور معاملات پر کوئی تفصیلات دستیاب نہیں، کا بار بار اعلان کرتے ہوئے کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کو بھی این ڈی اے پر تنقید کرنے کا موقع فراہم کردیا ہے۔ ششی تھرور نے کہا کہ مائیگرنٹ مزدور، کسانوں کی خودکشی، معیشت پر پیش کیا گیا غلط ڈیٹا، کووڈ اموات کا مشکوک ڈیٹا اور جی ڈی پی کا ڈیٹا بھی دھند لایا ہوا ہے لہٰذا ان تمام ڈیٹاز کا ہونا یا نہ ہونا برابر ہے لہٰذا این ڈی اے کو ’’نوڈیٹا اویلیبل‘‘ کہنا زیادہ بہتر ہے۔