واشنگٹن: امریکہ کی عالمی شہرت یافتہ خاتون شیف 49 سالہ ناؤمی پومرائے ریاست اوریگون میں اپنے شوہر کے ساتھ دریا کی سیر کو گئی تھیں اور ڈوب کر ہلاک ہوگئیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کی معروف اور ایوارڈ یافتہ شیف ناؤمی پومرائے کے شوہر کا کہنا ہیکہ دریا میں ٹیوبنگ کے دوران وہ پانی کے اندر ایک درخت کی شاخ کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہوگئیں۔ امریکی خاتون شیف کے شوہر کا کہنا تھا کہ ناؤمی پومرائے دریا کے تیز بہاؤ کے ساتھ کافی دور تک چلی گئیں اور یہ سب لمحہ بھر میں ہوا۔ ہمیں سنبھلنے کا موقع بھی نہ مل سکا۔یہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا اور 48 گھنٹے بعد ان کی نعش غوطہ خوروں نے دریا سے نکالی۔