ایوارڈ یافتہ ماہر تعلیم نور عائشہ کا ہارورڈ یونیورسٹی میں داخلہ

   

نئی دہلی/ بنگلور، 13 اگست (یو این آئی) اقراء انٹرنیشنل اسکول کی بانی ڈائرکٹر معروف سماجی اور تعلیمی شخصیت نور عائشہ کو عالمی شہرت یافتہ ہارورڈ یونیورسٹی کے ہارورڈ گریجویٹ اسکول آف ایجوکیشن میں اعلی تعلیم کے لئے پوسٹ گریجویٹ میں داخلہ مل گیا ہے ۔ اس سے قبل انہوں نے انگلینڈکی کارڈف میٹروپولٹن یونیورسٹی سے ماسٹر آف بزنس ایڈمنٹریشن (ایم بی اے ) میں ڈگری حاصل کی تھی۔ تعلیم اور وژنری اسکول لیڈر نور عائشہ اس نئی پاری سے اپنی زندگی کے مشن کو آگے بڑھا سکیں اور اقدار پر مبنی تعلیم اور ہمہ جہتی بچوں کی نشوونما کے ذریعے تعلیمی نظام میں مثبت تبدیلی لاسکیں۔وہ اقرا گروپ آف اسکولس کی بانی، وائس چیئرپرسن اور منیجنگ ڈائریکٹر ہیں، جس میں اقراء انٹرنیشنل اسکول، اقرا جونیر اور اقرا برٹش اکیڈمی شامل ہیں۔ پچھلے دس سالوں سے زیادہ عرصے سے ان کے اسکولوں نے تعلیم کے بیانیہ کو بدل دیا ہے ، وہ اس طرح کہ علمی برتری کے ساتھ کردار سازی کو یکساں اہمیت دی جاتی ہے اور بچوں کو نہ صرف کامیاب طالب و تلمیذ کے ساتھ ایک ہمدرد، بااخلاق اور بے عزت شہری بنانے پر زور دیا جاتا ہے۔ ہارورڈ میں ان کا داخلہ صرف ان کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے ۔
جو تعلیم کے شعبے میں ان کے مؤثر کام اور کارناموں کی عالمی سطح پر پذیرائی کا ثبوت ہے ۔ محترمہ نور کی روشن قیادت کا سفر آج بھی اساتذہ، والدین اور نوجوانوں کے لیے ، خاص طور پر ان خواتین کے لیے ، جو تعلیم کے ذریعے تبدیلی لانے کا خواب رکھتی ہیں ان کے لیے ایک تحریک کا ذریعہ اور تحریکی افکار کے لیے ایک مثال ہے ۔