ایوانکا ٹرمپ سے فنڈس کے بیجا استعمال پر پوچھ گچھ

   

واشنگٹن: امریکی صدر وڈنالڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ سے غیر نفع بخش تنظیم کے فنڈ کے غلط استعمال کرنے کے الزام میں 5 گھنٹے طویل پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ ایوانکا پر یہ الزام ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے اٹارنی جنرل کارل ریزائن کی جانب سے عائد کیا گیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہیکہ ٹیکس سے مستثنیٰ تنظیم کے فنڈس کا استعمال ٹرمپ کے ریئل اسٹیٹ کاروبارو اور دیگر کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے کیا گیا۔ یہ الزام بھی ہیکہ 2017ء میں ڈونالڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کیلئے ٹرمپ کے واشنگٹن میں واقع ہوٹل کو مارکٹ ریٹ سے زیادہ ادائیگی کی گئی۔ ایوانکا نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔ ٹوئیٹر پر ایوانکا نے کہا کہ یہ امریکی عوام کے ٹیکس کو ضائع کرنے کے مترادف ہے۔